Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ ، اراضی تنازع کے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ ہوگیا

سپریم کورٹ ، اراضی تنازع کے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ ہوگیا
January 30, 2018

اسلام آباد (92 نیوز ) سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ کر دیا۔ خیرپور ٹامیوالی کے 5600کنال اراضی کا کیس 1918میں عدالت میں  درج کیا گیا تھا ۔ کیس 2005 میں سپریم کورٹ میں آیا۔ عدالت اعظمیٰ نے 13 سال بعد فیصلہ  کر دیا ۔ چیف جسٹس نے اراضی تمام ورثا میں شریعت کے مطابق تقسیم کرنے کا حکم  دیدیا ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 100 سالہ مقدمے کا بالاخر فیصلہ سنادیا۔  ٹرائل کورٹس سے معاملہ 2005 میں سپریم کورٹ آیا ۔ سپریم کورٹ میں 13 سال بعد آج کیس کا فیصلہ ہوا۔

سپریم کورٹ نے 56 سو کنال  اراضی شریعت کے مطابق ورثا میں تقسیم کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کسی کو بھی شرعی وراثتی حصے سے محروم نہیں کر رہی۔

سوسال بعد کیس کا فیصلے ہونے کے بعد ورثا انتہائی خوش تھے۔ انہ وں نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا بالاخر انصاف کی بالاستی قائم ہوئی ہے ۔

تقسیم پاکستان سے قبل خیر پور ٹامیوالی کے شہاب الدین کی ملکیتی زمین کا تنازعہ عدالتوں میں پہنچا۔ قیام پاکستان کے بعد یہ کیس ملکی عدالتوں میں سالہا سال کیس چلتا رہا۔