Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ ،ایف بی آر سے عطا الحق قاسمی کے 10 سالہ گوشوارے طلب

سپریم کورٹ ،ایف بی آر سے عطا الحق قاسمی کے 10 سالہ گوشوارے طلب
February 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ  نے ایف بی آر سے عطاء الحق قاسمی کے  10 سالہ گوشوارے طلب کرلئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ امریکی صدر کو کھوکھاالاٹ کرنے کااختیار نہیں ، یہاں بڑی بڑی پوسٹوں سے نوازاجاتاہے۔  

سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت کے نوٹس پر سینیٹر پرویز رشید اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پیش ہوئے ۔

چیف جسٹس نے فواد حسن فواد سے استفسارکیا کہ تم ہی سب کچھ چلارہے تھے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی ہاں پر چیف جسٹس نے انہیں پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونے کو کہا۔

 چیف جسٹس نے پوچھا کہ عطاالحق قاسمی کی تقرری کاعمل کہاں سے شروع ہوا ؟۔ کیاوزیراعظم سے کوئی ہدایات آئیں ؟ ہمیں اصل سمری دکھائیں۔

وکیل عائشہ حامد کا کہناتھا کہ عطاالحق قاسمی کا میڈیا ٹرائل ہورہاہے ،  عطاالحق قاسمی نے 27کروڑ خرچ کئے، 48لاکھ وصول کئے ۔ جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اس کی تحقیقات کرالیتے ہیں، لاکھوں روپے پٹرول کی مد میں وصول کیے گئے، سرکاری گھر میں لفٹ بھی لگواکردی گئی،24 لاکھ لوگوں کو چائے پلانے کے لئے دئیے گئے۔ مرسڈیز کار کی دیکھ بھال کے اخراجات کیسے اور کس قانون کے تحت دئیے گئے؟۔

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ابھی وہ پیار پیار سے چل رہے ہیں،نہیں چاہتے کہ گورنمنٹ کو شرمندگی ہو۔

چیف جسٹس نےعطاء الحق قاسمی کے پروگرام کی ویڈیو طلب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں ان کے پروگرام میں کون سے کھوئے گوہر نایاب ڈھونڈے گئے۔

جسٹس اعجاز الحسن نے پی ٹی وی کو ڈوبتا ہوا جہاز قراردیا۔ کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔