سپریم کورٹ:پانچ فوجیوں کے قتل میں ملوث سپاہی سعید خان کی سزائے موت کے خلاف دائردرخواست خارج
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے پانچ فوجیوں کے قتل میں ملوث سزائے موت کے قیدی سپاہی سعید خان کی درخواست خارج کر دی،سعید خان کو کورٹ مارشل کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔
تفصیلات کےمطابق درخواست کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی مین تین رکنی بینچ نے کی، سزائے موت کے قیدی سپاہی سعید خان کے وکیل کرنل ریٹائرڈ اکرام نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو دی گئی سزا انصاف کے
تقاضوں کے مطابق نہیں ہے، لہٰذا اسے ختم کیا جائے، تاہم عدالت نے مختصر سماعت کے بعد درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ سپاہی سعید خان نے کچھ عرصہ قبل فائرنگ کر کے اپنے پانچ فوجی ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا، جس پر کورٹ مارشل کےبعد اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔