Thursday, December 8, 2022

سپریم کورٹ:اقلیتوں کی شادی اور اموات کی رجسٹریشن کے حوالے سے نادراکونوٹس

سپریم کورٹ:اقلیتوں کی شادی اور اموات کی رجسٹریشن کے حوالے سے نادراکونوٹس
کراچی(ویب ڈیسک)اقلیتوں کے حقوق کےحوالے سے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت  ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے  مسیحی برادری کی شادی اور اموات کی رجسٹریشن کےحوالےسے نادرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس ناصر الملک اور جسٹس امیر ہانی  مسلم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے  سندھ اور بلوچستان  کی حکومتوں سے اقلیتی عبادت گاہوں  کا سکیو رٹی پلان طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران چرچ کے نمائندے مشتاق گل نے عدالت کو بتایا کہ اب تک ہونے والے اجلاسوں میں مسیحی برادری کو شامل نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ  اجلاسوں میں مسیحی  برادری کو شامل کیا جائے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت سولہ مارچ تک ملتوی  کر دی ۔