Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ،چیئرمین سینیٹ کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات،جوڈیشل ریفارمز پر گفتگو

سپریم کورٹ،چیئرمین سینیٹ کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات،جوڈیشل ریفارمز پر گفتگو
January 24, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں چیئرمین سینٹ رضاربانی نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جوڈیشل ریفارمز اور دیگر اہم امور پر گفتگو  کی گئی ۔ انصاف کی جلد فراہمی سمیت عدالتی نظام میں بہتری سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے کردار سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں قوانین کو وقت سے ہم آہنگ کرنے ، جوڈیشل ریفارمز سمیت دیگر اہم  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس نے چند روز قبل کہا تھا کہ قوانین کو موجودہ دور کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی  کے ساتھ ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

دوسری طرف لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران کچھ دن قبل تقریر میں  سکرٹ کا ذکر آیا تو  خواتین  حلقوں کی جانب سے رد عمل سامنے آنے پر چیف جسٹس نے کھلی عدالت میں معذرت کر لی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ تقریب میں چرچل کی تقریر کو کوڈ کیا تھا ۔ میرے بیان سے کسی خاتون کو دکھ ہوا تو معذرت چاہتا ہوں ۔ میرے لیے کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے۔