Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ،عمران خان کی این اے 131میں ری کاؤنٹنگ رکوانے کی درخواست پر بنچ تشکیل

سپریم کورٹ،عمران خان کی این اے 131میں ری کاؤنٹنگ رکوانے کی درخواست پر بنچ تشکیل
August 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی  رکوانے کی عمران خان کی متفرق درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے بنچ تشکیل دے دیا۔ بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار،جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ، سماعت آج ہو گی۔ دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے 131میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل گزشتہ شام ملتوی کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ شام تک 5 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل کی گئی ، فوج کی نگرانی میں این اے131 کے تھیلے آر او کی عدالت میں پہنچائے گئے۔