سپاہی نصیر شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے ہری پور میں ادا کر دی گئی

ہری پور ( 92 نیوز) سپاہی نصیر شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے ہری پور میں ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر کےمطابق نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
سپاہی نصیر شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،سپاہی نصیر ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔
دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ڈوگا ماچھا کے علاقے کانی روگا میں کیا گیا تھا،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔