Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپاٹ فکسنگ کیس،خالد لطیف کی اپیل پر سماعت مکمل

سپاٹ فکسنگ کیس،خالد لطیف کی اپیل پر سماعت مکمل
July 11, 2017

لاہور(92نیوز)پی سی بی ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر خالد لطیف کی اپیل کی سماعت مکمل کر لی ۔ خالدلطیف اور پی سی بی کو26جولائی کو فائنل دلائل تحریری شکل میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ۔ خالد لطیف کے وکیل کہتے ہیں کہ ہائیکورٹ ڈویژنل بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹر خالد لطیف کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں خالد لطیف اوران کے وکیل بدر عالم کے علاوہ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے حصہ لیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ٹربیونل کو بتا دیا ہے کہ وہ ٹربیونل کی اہلیت بارے لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے فائنل دلائل تحریری شکل میں جمع کرائیں اور انہیں مطلوبہ شواہد کی کاپیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔دونوں فریقین کے جواب آنے کے بعد ٹربیونل نے ضروری سمجھا تو کوئی مزید وضاحت مانگ لیں گے ورنہ وہ اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔