Tuesday, September 17, 2024

سپارکو ہیڈکوارٹر میں ورلڈسپیس ویک کا آغاز ہو گیا

سپارکو ہیڈکوارٹر میں ورلڈسپیس ویک کا آغاز ہو گیا
October 5, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں سپارکو ہیڈکوارٹر میں ورلڈ سپیس ویک شروع ہوگیا۔ خلائی معلومات کا شعور اجاگر کرنے کے لیے مواصلاتی بس اندرون سندھ بھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموس فئیر ریسرچ کمیشن کی جانب سے سپیس ویک کا آغاز ہوا جہاں مختلف سکولوں کے طلب علموں کے درمیان سپیس ویک مناکر کہکشاں سے متعلق شعور بیدا ر کیا جائے گا۔ چیئرمین سپارکو میجر جنرل قیصر انیس نے بتایا کہ ملک میں ارتھ ابزروییشن سیٹلائیٹ سمیت دیگر کئی اہم پروجیکٹس پر تجرباتی کام ہورہا ہے۔ سپارکو کی جانب سے تیار کی گئی خصوصی بس اندرون سندھ جاکر طالب علموں کو خلا کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گی۔ سپیس ویک میں مختلف سکولوں کے طالب علموں کے درمیان پوسٹر، واٹر راکٹ کمپی ٹیشن سمیت دیگر دلچسپ مقابلے پانچ اکتوبر سے گیارہ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔