Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سٹی اوپن ٹینس،الیگزنڈر زایور فائنل میں پہنچ گئے

سٹی اوپن ٹینس،الیگزنڈر زایور فائنل میں پہنچ گئے
August 5, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز) جرمن کے ٹینس اسٹار الیگزنڈر زایور نے سٹی اوپن ٹینس  کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، جرمن ٹینس اسٹار نےسیمی فائنل میں یونان کےٹسایٹسیپس کو مات دی۔ زایورو نے سیمی فائنل میں یونانی حریف کو اسٹریٹ سیٹس سے مات دی ، پہلے سیٹ میں جرمن ٹینس اسٹار نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ،دو سے فتح سمیٹ کر برتری حاصل کر لی ۔ دوسرے سیٹ میں بھی الیگزنڈر زیوارو کا  راج برقرار رہا اور اور یونانی حریف کو میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا اور چھ چار سے فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل کے میں جگہ بنا لی ۔