Monday, October 3, 2022

سٹیڈیم کی مخدوش صورتحال آٹھ پاکستانی کھلاڑی زخمی

سٹیڈیم کی مخدوش صورتحال آٹھ پاکستانی کھلاڑی زخمی
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم کی مخدوش صورتحال کے باعث آٹھ پاکستانی کھلاڑی زخمی ہوئے گئے  جسکے بعد قومی ہاکی  ٹیم کا کیمپ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے لیے لگایا گیا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا ہے،اس کی وجہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے نصیر بندا ہاکی سٹیڈیم میں لگی آسٹروٹرف کی خراب حالت ہے۔ اس آسٹرو ٹرف کے باعث کئی کھلاڑی زخمی ہو چکے ہیں،جس میں ارسلان قادر،علی شان،کاشف علی، اوررانا عمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ گراؤنڈ کی حالت کے حوالے سے حکام کو آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس پر کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ لہذا اب کھلاڑیوں کی یہاں تربیت جاری رکھنا ان کے بس میں نہیں،قومی ہاکی ٹیم نے دو مئی کو آسٹریلیا روانہ ہونا ہے جہاں وہ فور نیشن ہاکی چیمپئین شپ میں شریک ہو گی۔