Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا جس میں شرح سود کو چھ فیصد پر قائم رکھا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سال بہ سال مہنگائی ستمبر دو ہزار پندرہ میں 1.3 فیصد تھی جو مارچ دو ہزار سولہ میں بڑھ کر 3.9 فیصد ہو گئی تاہم توقع ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی ہوگی۔ بین الاقومی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمت‘ ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ میں بہتری آئی ہے۔ جنوری دو ہزار سولہ کی زری پالیسی کے بعد والی مدت میں پاکستانی روپیہ انٹر بینک مارکیٹ میں مستحکم رہا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالی سال دو ہزار سولہ میں مالیاتی خسارہ قابو میں رہا۔ گھٹی ہوئی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی تجارت میں عمومی کمزوری سے یہ پریشانی مزید بڑھ جائے گی۔ موجودہ معاشی اعشاریوں کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ 6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔