Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سٹیٹ بنک کی جعلی نوٹوں کی بڑے پیمانے پر ترسیل کی خبر کی تردید

سٹیٹ بنک کی جعلی نوٹوں کی بڑے پیمانے پر ترسیل کی خبر کی تردید
October 6, 2015
کراچی(92نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے میڈیا میں جعلی نوٹوں کی بڑے پیمانے میں ترسیل کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حال ہی میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مالیات کو دی گئی بریفنگ میں جعلی زیر گردش نوٹوں کا مسئلہ زیر بحث آیاجسے میڈیا نے غلط طریقے سے پیش کیا جس سے تاثر ابھرا کہ بینک منظم طور پر جعلی کرنسی کو گردش میں لانے میں ملوث ہیں۔ اسٹیٹ بینک سختی سے ایسی خبروں کی تردید کرتا ہے اوروضاحت کرتا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں ظاہر کیے گئے خیالات میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جعلی نوٹوں کی گردش سے نمٹنا بنیادی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے تاہم اسٹیٹ بینک نے اس خطرے کے سد باب کے لیے ایک سہ رخی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ عوام کو بینکوں کی جانب سے اصلی اور مصدقہ نوٹوں کے اجرا کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں پر لازم ہے کہ اپنے کیش کاؤنٹرز اور اے ٹی ایمز سے جانچ کے بعد رقم جاری کریں۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔