Saturday, September 21, 2024

سٹیٹ بنک نے حکومت کی جانب سے8.25فیصد پر 5سوملین ڈالر کے یوروبانڈ کے اجراسے متعلق قیاس آرائیوں کی وضاحت  جاری کردی

سٹیٹ بنک نے حکومت کی جانب سے8.25فیصد پر 5سوملین ڈالر کے یوروبانڈ کے اجراسے متعلق قیاس آرائیوں کی وضاحت  جاری کردی
October 2, 2015
کراچی(92نیوز)اسٹیٹ بینک نےحکومت کی جانب سے8اعشاریہ 25فیصدپر5سوملین ڈالرکےیوروبانڈ کےاجراسےمتعلق منفی خبروں کی وضاحت پیش کردی۔ تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کاکہناہےکہ گزشتہ ہفتےحکومت نےعالمی مارکیٹ میں پانچ سوملین ڈالرکاایک دس سالہ یوروبانڈآٹھ اعشاریہ پچیس فیصدکی لاگت سےجاری کیالیکن اس پیش رفت پرمیڈیامیں مختلف وجوہات کی بناپرتنقیدکی گئی،نکتہ چینی کی بڑی وجہ اس بانڈ کاماضی میں جاری کئےگئےایسےہی بانڈکےمقابلےمیں مہنگاہوناہے،اسٹیٹ بینک کےمطابق موقع یاوقت کی دشواریوں کےباوجود،یوروبانڈکااجرابہت سی وجوہات کےلحاظ سےاہم ہے،اگرچہ اسےماضی کےاجراکےمقابلےمیں مہنگاسمجھاجاسکتاہےتاہم بہت سےفوائدبھی اس کےساتھ منسلک ہیں،سب سے بڑافائدہ بانڈکااجرا رواں سال کےبجٹ کی نقد رقوم (cash flows)کو برقرار رکھنے اورآئی ایم ایف پروگرام کے تحت متعین کی گئی کارکردگی کے معیار کو پوراکرنےمیں مددگارہے۔