Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سٹیو ونڈر کا واشنگٹن ڈی سی میں فری کانسرٹ ، لوگ گانوں کی دھنوں پر ناچتے رہے

سٹیو ونڈر کا واشنگٹن ڈی سی میں فری کانسرٹ ، لوگ گانوں کی دھنوں پر ناچتے رہے
August 19, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) لیجنڈ موسیقار سٹیو ونڈر نے اپنے اعلان کردہ موسم خزاں کے ٹور کے سلسلے میں واشنگٹن ڈی سی میں فری کانسرٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سر ڈیوک اور آئی وش جیسے شہرہ آفاق گانے سنائے جن پر شائقین نے انہیں بھرپور داد دی اور ان کے گانوں پر جھومتے رہے۔ سٹیو ونڈر نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوید سنائی کہ وہ بیس دن موسیقی کے پروگرام کریں گے۔ موسیقی کا یہ پروگرام شہر کے آرمری مال پر کھلے مقام پر کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے سیکڑوں لوگ جمع ہو گئے۔ اس موقع پر شائقین نے موبائل فون کے ذریعے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔ بعض لوگ تو سٹیو کی آمد کا سن کر اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے آئے۔