سٹیل مل سندھ حکومت کو فروخت کرنے پر تیار ہیں ،پی ٹی آئی نے پیسکو کا انتظام سنبھالنے سے انکار کر دیا : محمد زبیر
کراچی(92نیوز)وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل سندھ حکومت کو فروخت کرنے کےلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی پشاور ڈسٹری بیوشن کاانتظام سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔
کراچی میں کلب ون ہنڈرڈ کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا کہ حکومت سندھ اگر پاکستان اسٹیل ملز خریدنا نہیں چاہتی تو چینی سرمایہ کاروں کو فروخت کی جاسکتی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے ہرسطح پرمزاحمت کا سامنا ہےمگر حکومت نجکاری کو شفاف طریقے سے کرے گی ۔
نومبر میں فیصل آباد کی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے74 فی صد حصص کی نیلامی کی جائے گی۔
چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کے شعبوں کے حوالے سے امریکی سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کی ہے عمران خان نے پشاورالیکٹرک کی ڈسٹری بیوشن کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا تھا مگر مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے انکارکردیا۔