Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹیج پر اداکاری دکھاتے ہوئے نوجوان فنکار سچ مچ پھندے سے جھول گیا

سٹیج پر اداکاری دکھاتے ہوئے نوجوان فنکار سچ مچ پھندے سے جھول گیا
February 7, 2016
روم (ویب ڈیسک) اطالوی اداکار سٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سچ مچ پھانسی چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ستائیس سالہ اطالوی اداکار رافیل شوماخر سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔ رافیل نے سٹیج پر متعلقہ منظر کیلئے پستول کے بجائے رسی کا پھندا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ سٹیج اداکار کو یہ دکھانا تھا کہ کیسے ایک نوجوان آغاز شباب پر اپنی زندگی سے ناخوش ہے اور اسے اکیلے سٹیج پر کھڑے ہو کر اس موضوع پر مکالمے ادا کرنا تھے۔ مکالموں کے ساتھ ساتھ اس نے یہ بھی دکھانا تھا کہ کیسے یہ کردار گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال لیتا ہے۔ نوجوان اداکار نے جیسے ہی پھندا گلے میں ڈالا وہ اس سے جھول گیا۔ کافی دیر حرکت نہ ہونے پر ناظرین میں سے ایک شخص نے شورشرابہ مچا دیا کہ یہ حرکت کیوں نہیں کر رہا کچھ گڑبڑ ہے۔ فوری طور پر لوگ سٹیج کی طرف دوڑے۔ رافیل کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں چند روز رکھنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کوما میں پڑے اداکار کے دماغ کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس قتل کے پہلو پر تفتیش میں مصروف ہے۔