Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹوکس مستقبل میں بڑا آل راﺅنڈر بنے گا : کارلوس بریتھ ویٹ کی پیشگوئی

سٹوکس مستقبل میں بڑا آل راﺅنڈر بنے گا : کارلوس بریتھ ویٹ کی پیشگوئی
April 9, 2016
بارباڈوس (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کارلوس بریتھ ویٹ ورلڈ ٹی ٹوینٹی فائنل کے آخری اوور میں بین اسٹوکس کی بالز پر مسلسل چار چھکے لگا کر شہرت کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں۔ بریتھ ویٹ کہتے ہیں صورتحال مشکل تھی لیکن وہ کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے کارلوس بریتھ ویٹ کا ستارہ آج کل عروج پر ہے۔ انگلینڈ کیخلاف آخری اوور میں مسلسل چار چھکے لگانے والے بریتھ ویٹ عوام کے پسندیدہ ہیرو بن چکے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں بریتھ ویٹ نے کہا کہ آخری اوور میں انیس رنز بنانا آسان نہیں تھا لیکن میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ مارلن سیموئلز کے کریز پر ہونے سے بہت حوصلہ ملا۔ ٹیم میں واپسی پر ملک کے لیے اہم ترین چونتیس رنز بنانا یادگارہے۔ بریتھ ویٹ نے بین اسٹوکس کو مستقبل کا بڑا آل راو¿نڈر قرار دیا اور کہا کہ اسٹوکس اچھے کھلاڑی ہیں اور جلد ہی اس دباو سے باہر آ جائیں گے۔ brath waite and stokes