Sunday, January 29, 2023

سٹورٹ لا‘ مکی آرتھر یا اینڈی مولز‘ ہیڈکوچ کے معاملے پر پی سی بی سوچ میں پڑ گیا

سٹورٹ لا‘ مکی آرتھر یا اینڈی مولز‘ ہیڈکوچ کے معاملے پر پی سی بی سوچ میں پڑ گیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے پی سی بی کی مشکل تاحال ختم نہیں ہو سکی۔ پی سی بی کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ سٹورٹ لا نے ہاں کی ہے نہ ناں کی ہے اس لیے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ مکی آرتھر سے بھی تنخواہ کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ پی سی بی نے ہیڈکوچ کیلئے سالانہ دو لاکھ چالیس ہزار ڈالر علاوہ مراعات کا پیکیج رکھا ہے جس کے مدنظر ہی بات چیت کی جا رہی ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے مکی آرتھر اور سٹورٹ لا کے علاوہ تیسرا نام جس سے بات چیت ہو رہی ہے وہ اینڈی مولز کا ہے۔ تینوں کوچز میں سے جو بھی معاوضے کے ساتھ دورہ انگلینڈ سے قبل ٹیم کو جوائن کرنے کی ہامی بھرے گا اس کے ساتھ کم از کم ایک سال کا معاہدہ کیا جائے گا۔