Saturday, July 27, 2024

سٹرابیری لال خلیات کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے: طبی ماہرین

سٹرابیری لال خلیات کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے: طبی ماہرین
February 7, 2017

کراچی (92نیوز) سرد موسم میں پھل کھانے کا تو اپنا ہی مزہ ہے لیکن آج کل چھوٹی سرخ رنگ کی سٹرابیری بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تھوڑی کھٹی، تھوڑی میٹھی، ایک ہی ٹکٹ میں دو ذائقوں کا مزہ سرخ رنگ کی چھوٹی سی سٹرابیری میں پایا جاتا ہے۔ دیکھنے میں یہ جتنی خوبصورت اور چھوٹی ہے اس کے فائدے بھی اتنے ہی زیادہ ہیں۔

کوئی اس کو دودھ کے ساتھ شیک میں پینا چاہتا ہے تو کوئی چیز کیک میں انجوائے کرنا چاہتا ہے۔ ننھے منھے بچے تو اسے بےحد پسند کرتے ہیں۔ طبی ماہرین بھی سٹرابیری کی افادیت سے انکار نہیں کرتے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹرابیری خون میں موجودہ لال خلیوں کی تعداد میں اضافے، بینائی بڑھانے اور جلد کی شادابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سٹرابیری میں موجود وٹامنز انسانی جسم کو بھر پور توانائی فراہم کرتے ہیں اور بیماریوں سے بچائے رکھتے ہیں۔

نزلہ زکام کے علاوہ مختلف اقسام کے انفیکشنز سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ البتہ گردے، پتے اور جگر کے امراض کی صورت میں اسٹرابیری کھانے سے پرہیز کیا جائے۔