Saturday, July 27, 2024

سٹاک ہوم: رواں سال ملک میں ایک لاکھ چالیس ہزار تارکین وطن کی آمد متوقع، پناہ گزینوں کی آمد روکنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی: وزیر امیگریشن

سٹاک ہوم: رواں سال ملک میں ایک لاکھ چالیس ہزار تارکین وطن کی آمد متوقع، پناہ گزینوں کی آمد روکنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی: وزیر امیگریشن
February 5, 2016
سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) سویڈن کی وزیر امیگریشن نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں ایک لاکھ چالیس ہزار تارکین وطن کی آمد متوقع ہے تاہم حکومت پناہ گزینوں کی آمد روکنے کی بھرپور کوشش کریگی۔ وزیر امیگریشن مورگن جانسن کا کہنا ہے کہ اس سال ستر ہزار سے ایک لاکھ چالیس ہزار تک تارکین وطن کی آمد متوقع ہے  لیکن حکومت کوشش کریگی کہ سویڈن آنے والے تارکین وطن کی تعداد کم از کم ہو اور اس مقصد کے حصول کیلئے مزید اقدامات اور پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ پچھلے سال سویڈن آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تھی جو انیس سو نوے کی دہائی میں جنگ بلقان کے بعد ریکارڈ ہے۔ مورگن جانسن کا کہنا تھا اتنی بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد سے ایک طرف ہاؤسنگ اور ویلفئر سروسز کے اداروں پر دباؤ بڑھا تو دوسری طرف عوام میں امیگرنٹس کی مخالفت بڑھی۔ سویڈن کی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد کو پناہ دینا بہت بڑا چیلنج ہے۔ دوسری طرف حکومت نے اسی ہزار تک غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنےکا اعلان بھی کیا ہے۔