Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹاک مارکیٹ : ہفتہ رفتہ کاروباری تیزی کا رجحان ملا جلا رہا

سٹاک مارکیٹ : ہفتہ رفتہ کاروباری تیزی کا رجحان ملا جلا رہا
December 24, 2016

 کراچی(92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری تیزی کا سلسلہ  رک گیا ہفتہ وار بنیاد پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس محض 49 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 634 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کی لہر کا خاتمہ ہو گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد اسے قائم  نہ رکھ سکا۔ انڈیکس پورے ہفتے کے دوران محض انچاس پوائنٹس اضافے کے بعد چھیالیس ہزار چھ سو چونتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کی وجہ سے مارکیٹ کیپیٹل میں بھی دو ارب روپے گھٹ کر نو ہزار 331 ارب روپے پر آ گیا گذشتہ ہفتے بھی مارکیٹ میں بیرونی سرمائے کے انخلا جاری رہا اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے پینتالیس اعشاریہ سات ملین ڈالر مارکیٹ سے نکال لیے گئے ۔گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں یومیہ بنیاد پر مارکیٹ والیومز بھی پانچ اعشاریہ آٹھ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

 تجزیہ کاروں کے ٹیسٹائل سیکڑ میں برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت کی جانب سے مراعات دیئے جانے کے امکانات کے مارکیٹ پر آنے والے ہفتے میں مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی جانب سے 22 دسمبر تک ملنے والی بولیاں تمام فریقین کے نمائندوں کی موجودگی میں جمعرات کو ہی کھولی گئیں جس میں چینی کنسورشیم کی جانب سے سب سے زیادہ 28 روپے فی حصص کی بولی دی جسے متعلقہ قوانین کے تحت کامیاب قرار دیا گیا۔