Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے کے دوران  957 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے کے دوران  957 پوائنٹس کا اضافہ
July 21, 2017

کراچی (92نیوز) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ سے وابستہ افراد کہتے ہیں پانامہ لیکس کی کارروائی پر مارکیٹ کو وقتی طور پر ڈسکاونٹ کیا گیا ہے، تاہم فیصلہ آنے پر ہی مارکیٹ پر کوئی اثر دکھائی دے گا۔

تفصیلات کےمطابق  گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا100 انڈیکس نے 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال کرلی ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 294 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران کاروبار کا یومیہ اوسط حجم 23 فیصد کم رہا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 22 فیصد کمی ہوئی۔ مارکیٹ کی تیزی میں آئل سیکٹر کا کردار سب سے اہم رہا جبکہ ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹر کے حصص دباو کا شکار رہے۔