سٹاک مارکیٹ میں مندی ،100انڈیکس 184پوائنٹس کی کمی کے بعد 32784پر بند
کراچی(92نیوز)کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چوراسی پوائنٹس کمی کے بعد بتیس ہزار سات سو چوراسی پر بند ہوا۔
تفصیلات کےمطابق ہفتے کے پہلے روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں آغاز مثبت ہوا تاہم کچھ دیر بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس منفی زون میں داخل ہوگیا ۔
جس کے بعد پورا دن مارکیٹ منفی رجحان سے باہر نہ آسکی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چوراسی پوائنٹس گھٹ کر بتیس ہزار سات سو چوراسی پوائنٹس پر بند ہوا ۔
آج دن بھربیس کروڑ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی ، منفی رجحان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے انتالیس ارب اٹھائیس کروڑ ڈوب گئے۔