Saturday, July 27, 2024

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا
April 21, 2017
کراچی (92نیوز)  پاناما لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دوسرے دن بھی برقرار ، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مزید 980 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزر 724 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا ، ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 743 پوائنٹس تک چلا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 965 پوائنٹس اضافے کے بعد 49 ہزار 708 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے دن کے دوران مارکیٹ میں 39 کروڑ58 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ سب سے زیادہ کام کیمیکل، انجئینرنگ، کمیونیکیشن اور سیمنٹ سیکڑ میں دیکھا گیا۔ ہفتے کے آخری روز 398 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی اور 300 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ جبکہ 89 کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کیپیٹل 164 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 769 ارب روپے پر آگیا۔