Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹاک مارکیٹ میں دن بھر تیزی کا رجحان غالب رہا

سٹاک مارکیٹ میں دن بھر تیزی کا رجحان غالب رہا
July 10, 2017

کراچی (92نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبرست تیزی کا رجحان رہا انڈیکس میں ایک ہزار باون پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کےمطابق کاروبار کے آغاز پر مندی تھی اور انڈیکس میں چار سو پوائنٹس سے زائد کی مندی دیکھی جارہی تھی، ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدا میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے اثرات مارکیٹ میں دیکھے گئے لیکن انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی خریداری کی وجہ بتدریج بہتری آنا شروع ہوگئی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک ہزار باون پوائنٹس کا اضافہ کرلیا اور انڈیکس چھیالیس ہزار دو سو چوہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں تقریبا چوبیس کروڑ حصص کا کام ہوا۔ تیزی میں سیمنٹ، انرجی، بینکنگ اور فرٹیلائزر سیکٹر سمیت بیشتر اہم شیئرز نے کردار ادا کیا۔