Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس تینتیس ہزار کی تفسیاتی حد عبور کر گیا

   سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس تینتیس ہزار کی تفسیاتی حد عبور کر گیا
October 6, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بادل لوٹ آئےکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تینتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے تینتیس ہزار دو سو دو پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سٹاک مارکیٹ میں  مندی کے بادل چھٹ گئےاور دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ مثبت زون میں رہی جس کے بعد کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اوپر ہی جاتا نظر آیاایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس ساڑھے چار سو سے بھی زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا مارکیٹ میں مثبت رجحان کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے کمونیکیشن، سیمنٹ اور کمرشل بینکوں میں دلچسپی رہی جس کی وجہ انڈیکس نہ صرف تینتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوابلکہ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چار سو سترہ پوائنٹس اضافے سے تینتیس ہزار دو سو دو پوائنٹس پر بند ہوا دن بھر میں چودہ کروڑ پیچاسی لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ مارکیٹ کیپیٹل چوراسی ارب انتالیس کروڑ کےاضافے کے بعد اکہتر کھرب سات ارب تینتیس کروڑ تریسٹھ لاکھ پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔