کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 256 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 87450 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں گزشتہ 2 روز سے جاری تیزی کے رجحان میں مزید اضافہ ہوا۔
ایک موقع پر مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 823 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس88 ہزار کی سطح عبور کرگیا، جو کہ پی ایس ایکس کی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کیساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔