Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹاک ایکسچینج : گزشتہ کاروباری ہفتے کاروبار میں تیزی کا رجحان غالب رہا

سٹاک ایکسچینج : گزشتہ کاروباری ہفتے کاروبار میں تیزی کا رجحان غالب رہا
December 17, 2016

 کراچی(92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر برقرار گذشتہ ہفتے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھیالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح چھیالیس ہزار پانچ سو پچاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کےمطابق پاناما لیکس کی وجہ سے ملک میں جاری سیاسی بے چینی کے خاتمے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پورا ہفتہ ہریالی کے ڈیرے رہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار 387 پوائنٹس پر تھا جو کاروباری ہفتے کے اختتام پر گیارہ سو ستانوے پوائنٹس اضافےکے بعد 46 ہزار 585 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح46663 رہی، ہفتے کےد وران  ایک  ارب 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 79 ارب64 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 206 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپیٹل 9 ہزار 333 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باوجود بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان قائم رہا اور ہفتہ وار بنیاد پر رواں ہفتے چار کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر رہا جو پچھلے ہفتے دو کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر تھا ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے اگلے ہفتے بھی مارکیٹ میں  تیزی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ رواں ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ۔ذرائع کے مطابق  توسیع عالمی مالیاتی ادارے کی درخواست پر کی گئی ہے۔