Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹاک ایکسچینج میں پاناما لیکس کے حوالے سے برپا طوفان خاموش ہونے لگا

سٹاک ایکسچینج میں پاناما لیکس کے حوالے سے برپا طوفان خاموش ہونے لگا
July 17, 2017

کراچی (92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  پاناما لیکس کے حوالے سے برپا طوفان خاموش ہونے لگا۔ ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 185 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 523 پر بند ہوا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ضرور منفی ہوا تاہم اس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص اسکرپٹس میں کام کیے جانے کی وجہ سے مارکیٹ کو سپورٹ ملی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 185 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 523 پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط روپے کو بورڈ پر والیموز کی شکل میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے دن کے دوران محظوظ ساڑھے سات کروڑ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کیپیٹل 9 ہزار 109 سے سے بڑھ کر 9 ہزار 134 ارب روپے پر آ گیا۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کی نگاہیں پاناما لیکس کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔