Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
July 18, 2017

کراچی (92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  پاناما لیکس کے حوالے سے جاری مندی کا رجحان ختم ہونے کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1113 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 636 پر بند ہوا۔

تفصیلات کےمطابق منگل کے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1113 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 636 پر بند ہوا۔ تیزی کی وجہ سے انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد نہ صرف عبور کر گیا بلکہ اسے برقرار بھی رکھنے میں کامیاب رہا۔ معاشی تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی گہر ی نظریں سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر لگی ہوئی ہیں ۔ ان کے مطابق سرمایہ کاروں نے سماعت سے اندازہ لگایا ہے کہ عدالت مزید حقائق کو مد نظر رکھ رہی ہے اور ایسے حالات نظر نہیں آرہے کہ فوری طور پر وزیر اعظم کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا ۔ان وجوہات کی بنا ء پر حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔ پورے دن کے دوران 15 کروڑ 82 لاکھ سے زائد حصص کی خرید وفروخت ہوئی، پورے دن کے دوران 296 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ 66 میں کمی اور 10 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔