Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی

سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی
July 20, 2017

کراچی (92نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد انڈیکس کو تین سو انسٹھ پوائنٹس کی کمی اٹھانا پڑی۔

تفصیلا تکےمطابق سٹاک ایکسیچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا تھا اور جلد ہی انڈیکس نے چھ سو پوائنٹس سے زائد اضافے سے چھیالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال کرلی تھی مگر یہ رجحان بتدریج پھر مندی میں بدل گیا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس تین سو انسٹھ پوائنٹس کمی سے پینتالیس ہزار ساٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیاں چودہ کروڑ اکیاسی لاکھ حصص تک محدود رہیں۔ جبکہ ایک روز قبل سولہ کروڑ پچپن لاکھ شیئرز خریدے اور فروخت کیے گئے ۔ سیمنٹ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کے تمام حصص دباوکا شکار رہے ۔ آئل اور بینکنگ سیکٹر میں ملا جلا رجحان رہا۔