Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سٹاک ایکسچیج ریکارڈ ترین سطح پر بند

سٹاک ایکسچیج ریکارڈ ترین سطح پر بند
August 15, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان سٹاک ایکس چینج کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔ 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دن بھر تیزی کے بادل چھائے رہے اور ہنڈریڈ انڈیکس آغاز ہی میں چالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا،مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان بھی رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بائیس پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح چالیس ہزار تیس پوائنٹس پر بند ہوا۔