Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سٹار وار فلموں کا سپیس شپ ماڈل4 لاکھ50 ہزار ڈالر میں فروخت

سٹار وار فلموں کا سپیس شپ ماڈل4 لاکھ50 ہزار ڈالر میں فروخت
October 3, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سٹار وار فلموں میں استعمال کیا جانیوالا سپیس شپ کا ماڈل چار لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹار وار فلموں میں استعمال ہونے والے ماڈل کی نیلامی ہالی وڈ میں ہوئی۔ خیال تھا کہ یہ ماڈل دو سے تین لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گا۔ سولہ انچ کا ماڈل پہلی بار انیس سو ستترمیں سٹار وار سلسلے کی چوتھی قسط ”اے نیو ہوپ“ میں استعمال ہوا تھا اور نیلامی کے بعد فلم کی سب سے مہنگی چیز بن گیا۔ فلم کے مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ سپیس شپ میں شہزادی لیا محو سفر ہے۔ شہزادی کی غلام کا لباس بھی چھیانوے ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ یہ لباس اداکارہ کیری فشر نے زیب تن کیا تھا۔ تین دن جاری رہنے والی نیلامی میں سپرمین کا لباس دولاکھ ڈالر سے زیادہ میں بکا تاہم ان کے خریداروں کے نام مخفی رکھے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔