Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ”روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری“ میں ڈارتھ ویڈر کی واپسی

سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ”روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری“ میں ڈارتھ ویڈر کی واپسی
August 13, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ” روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری “ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ سٹار وارز کا نیا سیکوئل دسمبر میں ایک بار پھر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری“ کی کہانی بھی خلائی دنیا کے گر د گھومتی ہے۔ اس بار فلم کا موضوع ہے ”ڈیتھ سٹار“ یعنی موت کی وادی۔ خلائی دنیا کے ہیروز ایک مشن کے لیے اکٹھے ہو کر ڈیتھ سٹار پر اترنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جن کا مقصد خلا میں موت کی اس وادی پر موجود تباہ کن ہتھیاروں کا کھوج لگانا ہوتا ہے۔ فلم کے پہلے ٹریلر میں ولن ڈارتھ ویڈر کی واپسی ہوئی ہے جس پر فلم شائقین نے خوشگوار حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فلم کی ہدایات گیرتھ ایڈورڈز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں فیلسٹی جونز، ڈیگو لونا، بین میڈلسن، ڈونی ین، میڈز میکلسن، ایلن ٹیوڈک اور جیانگ وین شامل ہے۔ سائنس فکشن فلم سٹار وارز سیریز کی ہر فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرتی ہے۔ سائنس فکشن سیریز کا نیا سیکوئل ”روگ ون“ بھی سولہ دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہاہے۔