Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹار فٹ بالر لیونل میسی کی محبت امر ہوگئی

سٹار فٹ بالر لیونل میسی کی محبت امر ہوگئی
July 1, 2017

روزاریو (سپورٹس ڈیسک)اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی محبت امر ہوگئی، ارجنٹائن کے خوبصورت شہر روزاریو سے حسین سفر کا آغاز کردیا،شہرہ آفاق فٹبالر نے بچپن کی دوست انتونیا روکا گزو کو ہمسفر بنا لیا۔

تفصیلات کےمطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے زندگی کے دوسرے ہاف کا آغاز کر دیا ، شہرہ آفاق فٹبالر نے بچپن کی دوست انتونیا روکا گزو کو ہمسفر بنا لیا۔ ماضی اور حال کے فٹ بالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے،،فٹبالرز نے بیویوں کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے ۔

شادی کے لئے ارجنٹائن کے حسین شہر روزاریو کا انتخاب کیا گیا، جہاں سے انیس سو چھیانوے میں دونوں کی لو اسٹوری شروع ہوئی۔ بارسلونا فٹ بال کلب کے ہیرو تیس سالہ میسی نے انتونیا روکاگزو کو ہمیشہ کے لیے اپنا بنایا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ تقریب میں260 مہمانوں نے شرکت کی جس میں جوڑے کے بچے 4 سالہ تھیاگو اور ایک سالہ میٹیو بھی موجود تھے،

میڈیا نے میسی کی شادی کو میرج آف ڈیکیڈ اور میرج آف سنچری قرار دیا ۔ اس موقع پر روزیریو میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔  جوڑے نے مداحوں کے لیے ریڈ کارپٹ پر واک  بھی کی، میسی نے سیاہ سوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن  کر رکھا تھا۔میسی تیرہ سال کی عمر میں اسپین منتقل ہو گئے تھے اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔