Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سٹار فٹبالر میسی آج دلہا بنیں گے

سٹار فٹبالر میسی آج دلہا بنیں گے
June 30, 2017

بیونس آئرس (92نیوز)سٹار فٹبالر میسی آج دلہا بنیں گےتیس سالہ میسی بچپن کی دوست انٹونیا روکاگزو سے شادی کریں گے، ارجنٹائنی میڈیا شادی کو میرج آف دی سنچری  کا نام دے رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج میسی کی شادی ہے جی ہاں  فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ آج سر پر سہرا باندھے گا دلہا بنے گا،،سٹار فٹبالر بچپن کی دوست انٹونیا روکاگزو کو ہمیشہ کیلئے اپنا بنا لیں گے۔

تیس سالہ میسی اور انتیس سالہ انٹونیاسترہ سال سے اکٹھے ہیں دونوں کےدو بیٹے بھی ہیں  تاہم جوڑا آج باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ جا ئےگا۔   روزیریو کے سٹی سینٹر میں  ستارے زمین پر اتریں گے،،نیمار سواریز اور شکیرا سمیت ڈھائی سو سے زائد خاص مہمان ،،شادی کی تقریب کی شان بڑھائیں گے  ۔۔سپر سٹار کی شادی کو میرج آف ڈیکیڈ  کہا جارہا ہےجبکہ مقامی میڈیا اسے  میرج آف سنچری کا نام بھی دے رہا ہے۔

شادی کی تقریب کیلئے  سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں عام آدمی کو علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اپنے ہیرو کی شادی پر مقامی شائقین بھی پرجوش ہیں اور روزیریو میں جشن کا سماں ہے۔