Tuesday, October 4, 2022

سٹاروارز: فورس اویکنز کی تشہیری مہم کے دوران بالکل غائب رہنے والے اداکار مارک ہیمل کی خیراتی پروگرام میں شرکت

سٹاروارز: فورس اویکنز کی تشہیری مہم کے دوران بالکل غائب رہنے والے اداکار مارک ہیمل کی خیراتی پروگرام میں شرکت
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) فلم سٹار وارز: فورس اویکنز کی تشہیری مہم کے دوران بالکل غائب رہنے والے اداکار مارک ہمیل گزشتہ روز پہلی بار ہالی ووڈ بلیو وارڈ پر منظرعام پر آئے اور ایک خیراتی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اداکار مارک ہیمل کا فلم میں کردار سٹارم ٹروپر کا ہے جو مکمل طور پر مشینی شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے اور ان کا اصل چہرہ پوری فلم میں کہیں نظر نہیں آتا لیکن گزشتہ روز وہ سٹارم ٹروپر کے روپ میں ہالی وود بلیووارڈ پر نمو دار ہوئے اور خیراتی مقصد کیلئے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا۔ ہیمل کا کہنا تھا لوگوں نے آخری بار اسے سٹارم ٹروپر کے لباس میں تب دیکھا جب انہوں نے ڈیٹھ سٹار کی شہزادی کو آزاد کرایا تھا اور وہ انیس سو ستتر کی فلم سٹار وارز: اے نیو ہوپ کا حوالہ دے رہے تھے۔ وہ گلی میں نمودار ہوئے تو نہ صرف ان کا سامنا عام لوگوں سے ہوا بلکہ ان کے فلم میں دشمن کردار ڈارتھ ویڈر سے بھی ہوا جو انہی کی طرح کے لباس میں تھا۔ انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اگر کوئی خیراتی ادارے کیلئے دس ڈالر کا عطیہ کرے تو فلم کے پریمئر میں شمولیت کیلئے وی آئی پی ٹکٹ جیت سکتا ہے۔