Saturday, September 21, 2024

سونے کی کان منہدم ہونے کے حقیقی واقعہ پرمبنی فلم ‘‘دی تھرٹی تھری’’ کا نیا ٹریلر جاری

سونے کی کان منہدم ہونے کے حقیقی واقعہ پرمبنی فلم ‘‘دی تھرٹی تھری’’ کا نیا ٹریلر جاری
October 10, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) سچی کہانی پر مبنی ہالی ووڈ فلم ‘‘دی تھرٹی تھری’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم اگلے ماہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم ‘‘دی تھرٹی تھری’’ کی کہانی دل دہلا دینے والے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے جس میں سونے کی ایک کان منہدم ہو جاتی ہے اور تینتیس کان کن انہتر روز تک کان میں پھنسے رہتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار کوٹ ڈی ہیبلو، اینٹونیو بیندراس، روڈ رگو مینتورو، جیمز برولن، کیٹ ڈیل کیسٹیلو اور نومی اسکاٹ شامل ہیں۔ فلم کے ٹریلرز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے تاہم شائقین کو فلم دیکھنے کے لیے تیرہ نومبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔