Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ،پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ،پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی
July 21, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے اور ملک بھر میں سونے کی قیمت گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر فی تولہ قیمت پہنچ چکی ہے ۔ بائیس قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریبا 39171روپے جبکہ 24قیراط فی تولہ قیمت42732روپے تک آگئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایشائی کرنسی مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑا ہے اور اس لئے سونے کی قیمت گزشتہ پانچ سال کی کم  ترین سطح پر آگئی ہے اور اس کا اثر مقامی منڈی پر بھی پڑا ہے ۔