Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سونے کی قیمت میں فی تولہ 250روپے کمی

سونے کی قیمت میں فی تولہ 250روپے کمی
October 5, 2015
کراچی(92نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ڈھائی سو روپے کمی کے بعد پینتالیس ہزار آٹھ سو روپے کا ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 1133ڈالر پر آ گیا،عالمی مارکیٹ کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی ہوا اور فی تولہ سونا ڈھائی سو روپے کمی کے بعد پینتالیس ہزار آٹھ سو روپے جبکہ دس گرام سونا دو سو چودہ روپے کمی کے بعد انتالیس ہزار دو سو ستاون روپے کا ہوا گیا، سونے کے بر عکس آج چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی دس روپے اضافے کے بعد چھ سو ساٹھ روپے کا ہو گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔