Saturday, July 27, 2024

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا
March 12, 2016
کراچی (92نیوز) سونے کی بڑھتی قیمت کوبریک لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا بائیس ڈالر کمی کے بعد بارہ سوپچاس ڈالر کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثرمقامی مارکیٹ پر بھی پڑا اور فی تولہ سونا چار سو پچاس روپے کمی کے بعد انچاس ہزار سات سو سے کم ہو کر انچاس ہزار دو سو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونا تین سو چھیاسی روپے کم ہو کر بیالیس ہزار دو سو چودہ روپے کا ہو گیا۔