سونے کی قیمت سوروپے فی تولہ کم ہوگئی
کراچی(92نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کےبعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت ایک سو روپے کم ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا سات ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار ایک سو تیرہ ڈالر کا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت سو روپے گھٹ کر پینتالیس ہزار پانچ سو روپے جبکہ دس گرام سونا چھیاسی روپے کم ہو کر انتالیس ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ فی تولہ چاندی بغیر کسی تبدیلی کے چھ سو پچاس روپے میں فی تولہ فروخت ہو رہی ہے۔