Friday, December 2, 2022

 سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 450 روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 450 روپے کمی
کراچی(92نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 44ہزار 250 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔ سونے کی حالیہ قیمتوں میں کمی گزشتہ پانچ سال میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ترین سطح پر آگیا ۔ فی اونس قیمت 11 سو ڈالر سے بھی کم ہوگئی ،بین الاقوامی سرمایہ کار ڈالرز اور دیگر کمیوڈیٹیز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ،مقامی مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں دو دنوں میں ساڑھے بارہ سو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ مقامی مارکیٹ میں شادیوں کے سیزن کے آغاز سے سونا خریدنے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔