Thursday, September 29, 2022

سونمیانی فائر رینج میں پاک فضائیہ کا فائر پاور کا مظاہرہ

سونمیانی فائر رینج میں پاک فضائیہ کا فائر پاور کا مظاہرہ
کراچی ( 92 نیوز) سونمیانی فائر رینج میں پاک فضائیہ کی جانب سے فائر پاور کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے  جس میں پاک فضائیہ کے تمام لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔ پاک فضائیہ کی جانب سے سونمیانی فائر رینج میں  فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  بطور مہمان خصوصی تقریب میں شامل ہیں ۔ تقریب میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل زبیر محمود حیات، پاک فضائیہ کے سربراہ  مجاہد انور خان ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور  اہداف پر تاک تاک کر نشانے لگائے ۔