کراچی: (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مسلسل تین روز زبردست کاروبار کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط سرمایہ کاری سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی انڈیکس میں 216 پوائنٹس کمی اگئی۔
پاکستان میں زبردست تیزی اور بلند ترین سطح کے ریکارڈ عبور کرنے کے بعد چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ ہوتی رہی۔ ایی اینڈ گیس، فرٹیلائیزر، اسٹیل، کیمیکل اور بینکنگ سیکٹر میں محتاط کاروبار اور منافع کے لیے فروخت کے رجحان سے انڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے، اسٹاک ایکسچینج اور ڈالر کا ریٹ کیا؟
دوسری طرف انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
بات کی جائے سونے کی تو سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی،فی تولہ سونا 500 رروپے کی کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی سے 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے پر فروخت کیا گیا۔