سول ججوں کے امتحانی نتائج کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

لاہور (92نیوز) پنجاب میں سول ججوں کے امتحانی نتائج کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔ درخواست گزار کے وکیل فرہاد علی شاہ نے ہائیکورٹ کے روبرو موقف اختیارکیا کہ سول ججز کے امتحان کےلئے پانچ ہزار ایک سو چھیاسٹھ امیدواروں نے حصہ لیا۔
امتحان میں تقریباً سات سو پچاس امیدوارکامیاب ہوئے لیکن رات گئے ویب سائٹ پر امیدواروں کے نتائج کو تبدیل کردیاگیا جو آئین اورقانون کے خلاف ورزی ہے۔
اس اقدام سے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے لہٰذا عدالت نتائج کالعدم قرار دیکر دوبارہ امتحان کے انعقاد کاحکم جاری کرے۔