Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سول ایوی ایشن کا تمام طیاروں کی سیفٹی اور کوالٹی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

سول ایوی ایشن کا تمام طیاروں کی سیفٹی اور کوالٹی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
December 9, 2016

 کراچی(92نیوز)بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے سانحہ حویلیاں کے بعد سول ایوی ایشن کو ہوش آہی گیا، اے ٹی آر سمیت تمام طیاروں کی سیفٹی اور کوالٹی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ حویلیاں میں سینتالیس قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فرض یاد آگیا۔

شعبہ فلائٹ اسٹینڈرڈ نے اے ٹی آر سمیت تمام طیاروں کی سیفٹی اور معیار کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا،پی آئی اے کے ساتھ ایئر بلو اور شاہین ایئر کے طیاروں کی بھی ایئر وردی نیس کا معیار دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیاروں کا ایئر وردی نیس ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،سیفٹی اور معیار پر پورا نہ اترنے والے طیاروں کو گراونڈ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ  سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے کو معمول سے ہٹ کر چھوٹ دی جاتی ہے۔