Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سول ایوی ایشن نے 21بیمار پائلٹوں کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کر لیا

سول ایوی ایشن نے 21بیمار پائلٹوں کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کر لیا
October 6, 2015
کراچی(92نیوز)سول ایوی ایشن ڈویژن نے اکیس پائلٹوں کے ایک ساتھ بیمار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انکا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سول ایوی ایشن ڈویژن نے ایک  ساتھ 21پائلٹس کے بیمار ہونے کا نوٹس لے لیا،فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تمام پائلٹس کا میڈیکل کروایا جائے جس کیلئے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے، پائلٹس کو تین گروپوں میں 8 ،12اور 19 اکتوبر کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جن پائلٹس کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے انمیں کیپٹن عبدالمتین  بھرگری،کیپٹن اورنگزیب اشرف خان۔کیپٹن جرار ظفر،کیپٹن سید احسن عباس زیدی، کیپٹن صلاح الدین جمال،کیپٹن محمد امان درانی شامل ہیں،کیپٹن خرم مغل،کیپٹن ندیم تصور،عمر رشید،فرسٹ آفیسر عثمان  حیات ملک،فرسٹ آفیسر ار تضی،فرسٹ آفیسر عثمان رفیق چٹھہ اور زیب النساء کا طبی معائنہ بھی کیا جائیگا ،کامران خان،فرسٹ آفیسر اسد الیاس،فرسٹ آفیسر شہریار ڈوگر فرسٹ آفیسر علی احمد سعید،فرسٹ آفیسر صابر الرحمان ،طحہ حارث انجم ،عاصم ضیاء  اور فرسٹ آفیسر زوہیب احمد بھی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونگے،میڈیکل بورڈ اس بات کا جائزہ لے گا کہ پالپا کی جانب سے  گو سلو پالیسی کے اعلان کے بعد 21 پائلٹ کیسے ایک دم بیمار ہوگئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔