Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سول ایوی ایشن حکام نےرہائشی بنگلوں میں گارمنٹس کی نمائش لگادی

سول ایوی ایشن حکام نےرہائشی بنگلوں میں گارمنٹس کی نمائش لگادی
December 20, 2016

کراچی(92نیوز)سول ایوی ایشن حکام کے چیف ایچ آر سمیر سعید نے ذاتی طور پر اپنے دوست لطیف یار خان کو نوازتے ہوئے اتھارٹی کے قوانین کو رد کردیا اور ان کو رہائشی بنگلوں میں گارمنٹس کی نمائش لگا دی ۔

تفصیلات کےمطابق سول ایوی ا یشن حکام میں کام کرنے والے بزنس سپورٹ یونٹ کے کیمپ کمانڈر لطیف یار خان جوکہ آفیسر کی رہائشی کالونی ، بنگلو نمبر ڈی-13 میں رہائش پذیر ہے ۔ انہوں نے چیف ایچ آر سمیر سعید کی سرپرستی میں اپنی اہلیہ فرح کے لیے اپنے بنگلے میں خواتین کے ملبوسات کی ایک بری نمائش کا اہتمام کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

سول ایوی ایشن قوانین کے تحت رہائشی کالونی اور سوسائٹی میں کسی قسم کا بھی کمرشل کام کرنے کی سخت ترین ممانعت ہے جبکہ لطیف یار خان جوکہ کیمپ کمانڈر کے عہدے پر کام کررہے ہیں انہوں نے اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بنگلے میں فرح کلیکشن کے نام سے ایک بڑی نمائش کا اہتمام کیا ، جس سے ایئرپورٹ منیجر نثار بروہی بھی لاعلم رہے ، اس جوالے سے جب سول ایوی ا یشن حکام نے انکا موقف معلوم کیا تو ترجمان سی اے اے نے اپنا مقوف دینے سے انکار کردیا ہے۔